உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اینجیلو میتھیوز کا پاکستانی ٹیم کے ساتھ انوکھا اتفاق، 13 سال بعد حاصل کیا یہ مقام

    پاکستان (Pakistan vs Sri Lanka) کے خلاف 22 سال کی عمر میں ٹسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے اینجیلو میتھیوز 13 سال بعد 100 ٹسٹ کھیلنے والے چھٹے سری لنکائی کرکٹر بننے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پہلا ٹسٹ بھی اسی میدان پر پاکستانی ٹیم کے خلاف کھیلا تھا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹسٹ 24 جولائی سے کھیلا جا رہا ہے۔