22 سالہ ارجن تندولکر (Arjun Tendulkar) آئی پی ایل کے 14ویں سیزن سے ڈیبیو کی باٹ جوہ رہے ہیں۔ آئی پی ایل کے 14ویں سیزن میں بھی وہ ممبئی انڈینس ٹیم کا حصہ تھے۔ اس بار ممبئی نے انہیں نیلامی میں 30 لاکھ روپئے میں اپنے ساتھ جوڑا ہے۔ ممبئی اور راجستھان کے درمیان ہفتہ کے روز (30 اپریل) مقابلہ کھیلا جائے گا۔ اس مقابلے میں ارجن تندولکر کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع مل سکتا ہے۔ (Pic-Instagram)
آئی پی ایل کے 14ویں سیزن کا دوسرا ہاف ابو ظہبی میں منعقدہ ہوا تھا۔ تب ارجن تندولکر چوٹ کے سبب ٹورنا منٹ کو بیچ میں چھوڑ کر ملک واپس لوٹ آئے تھے۔ اس بار آئی پی ایل 2022 میگا آکشن میں ممبئی انڈینس اور لکھنو سپر جائنٹس کے درمیان انہیں اپنے ساتھ جوڑنے کے لئے دونوں فرنچائزی میں زبردست ہوڑ دیکھنے کو ملی تھی۔ (Pic-Instagram)