ہندوستانی نشانے باز دیپک کمار نے پیر کے روز جکارتہ میں چل رہے 18ویں ایشیائی کھیلوں میں نشانے بازی میں مردوں کی 10 میٹر ائر رائفل ایونٹ کا سلور میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔
5/ 2
دیپک نے فائنل میں 247.1 نمبر حاصل کر سلور میڈل پر قبضہ کیا۔ یہ ایشیائی کھیلوں کے دوسرے دن ہندوستان کی جھولی میں گرا پہلا میڈل ہے ۔
5/ 3
دیپک کمار میرٹھ کے بینسا گاوں کے رہنے والے ہیں۔ ان کے والد اجے کمار ایک کسان ہیں۔ دیپک کے والد نے اپنے رشتہ داروں سے 1.80 لاکھ روپیے ادھار مانگ کر بیٹے کو رائفل دلائی تھی۔
5/ 4
دیپک کمار نے کچھ روز قبل ہوئے شوٹنگ ورلڈ کپ اور دولت مشترکہ کھیلوں میں کانسے کا میڈل جیتا تھا لیکن ایشیائی گیمز میں انہوں نے اپنے تمغہ کا رنگ بدل دیا۔
5/ 5
ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کے تین تمغے ہو گئے ہیں۔ ہندوستان نے ایک گولڈ، ایک سلور اور ایک برانز میڈل اپنے نام کیا ہے۔