
نئی دہلی: آسٹریلیائی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر (David Warner) اپنی طوفانی بلے بازی کے لئے جانے جاتے ہیں، لیکن سوشل میڈیا کی پچ پر بھی وہ کمال کی کارکردگی پیش کرتے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر سوشل میڈیا پر اکثر ایسی تصویریں اور ویڈیو شیئر کرتے ہیں، جنہیں مداح بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر نے جمعہ کو بھی ایک تصویر شیئر کی، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ دراصل ڈیوڈ وارنر نے 62 ارب کی پینٹنگ پر اپنا چہرہ لگا دیا ہے، جس کے بعد مداح ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو رہے ہیں۔ تصویر کریڈٹ: ڈیوڈ وارنر انسٹا گرام

ڈیوڈ وارنر نے دنیا کی سب سے مشہور مونالیسا کی پینٹنگ پر اپنا چہرہ لگایا ہے۔ اس پینٹنگ کو فرانس کے مشہور پینٹر لیونارڈو دی ونچی نے بنایا تھا۔ سال 2019 میں اس پینٹنگ کی قیمت 850 ملین یو ایس ڈالر (62 ارب روپئے) بتائی جا رہی تھی۔ تصویر کریڈٹ: ڈیوڈ وارنر انسٹا گرام

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر کو ہندوستان میں کافی پسند کیا جاتا ہے۔ وہ آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد کی کپتانی کرتے ہیں۔ ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز کے دوران ڈیوڈ وارنر بری طرح فلاپ ثابت ہوئے، جس کا خمیازہ آسٹریلیا نے سیریز گنواکر بھگتا۔ حالانکہ ڈیوڈ وارنر نے جیت کے لئے ٹیم انڈیا کو دل کھول کر مبارکباد دی۔ تصویر کریڈٹ: ڈیوڈ وارنر انسٹا گرام

ایک انٹرویو میں ڈیوڈ وارنر نے بائیں ہاتھ کے گیند باز ٹی نٹراجن کو لیجنڈ بھی بتایا۔ نٹراجن سن رائزرس حیدرآباد سے ہی کھیلتے ہیں اور ان کی تعریف میں ڈیوڈ وارنر نے کہا، ’نٹو تم ایک بہترین لیجنڈ ہو، میرے پاس آپ کے لئے بہت وقت ہے۔ آپ میدان اور اس کے باہر ایک شاندار انسان ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ آپ میری ٹیم میں ہیں۔ میں خود کو خوش قسمت ماناتا ہوں کہ میں نٹو کا کپتان ہوں۔ وہ ایک شاندار انسان ہے اور ایک سچا جینٹلمین بھی’۔ تصویر کریڈٹ:ٹی نٹراجن کے انسٹا گرام