آسٹریلیا کی ٹسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنس نے اپنی منگیتر بیکی بوسٹن سے نیو ساوتھ ویلس ریاست کی ایک کوسٹل سٹی بارین بے میں شادی کرلی۔ اس جوڑے کا 9 ماہ کا بیٹا بھی ہے، جس کا نام ایلبی ہے۔ ان دونوں نے جون، 2020 میں منگنی کی تھی۔ اس شادی میں فیملی کے ممبران کے علاوہ آسٹریلیائی کرکٹر ناتھن لیان اور ان کی اہلیہ ایما میکارتھی بھی موجود رہیں۔ وہیں ٹریوس ہیڈ نے بھی اپنی بیوی کے ساتھ شادی میں شرکت کی۔ (Becky Boston Instagram)
کمنس بیکی نے بارین بے کے جس وینیو پر شادی کی ہے، وہ پریمیم پراپرٹی ہے اور اس کا ایک رات کا کرایہ ہی 7 ہزار ڈالر سے زیادہ ہے۔ اس بنگلے میں ایک سوئمنگ پول، ٹینس کورٹ اور چار بیڈروم کے علاوہ کافی گیسٹ روم بھی ہیں۔ یہ وہی وینیو ہے، جہاں ہالی ووڈ کے سپر اسٹار میٹ ڈیمن نے کورونا انفیکشن ہونے کے بعد اس سال جنوری میں اپنے آئیسولیشن کے دن گزارے تھے۔ اس کے پاس سے سمندر صاف نظر آتا ہے۔ (Becky Boston Instagram)
کمنس اور بیکی کی پہلی ملاقات 2013 میں ہوئی تھی اور پہلی ہی ملاقات میں کمنس انہیں اپنا دل دے بیٹھے تھے اور دھیرے دھیرے دونوں کی دوستی پیار میں بدل گئی۔ یہاں یہ بتادیں کہ بیکی برطانیہ کے یارک شائر شہر سے ہیں۔ کرکٹ میں انگلینڈ اور آسٹریلیا ایک دوسرے کے سخت حریف ہیں۔ تاہم یہ بات دونوں کے رشتوں میں کبھی آڑے نہیں آئی۔ (Becky Boston Instagram)
پیٹ کمنس نے 6 سال بیکی کو ڈیٹ کرنے کے بعد سال 2020 میں انہیں شادی کے لئے پرپوز کیا تھا۔ انہوں نے جس انداز میں بیکی کو پرپوز کیا تھا، اسے دیکھ کر وہ بھی حیران رہ گئی تھیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ کمنس انہیں ایک پکنک اسپاٹ پر لے کر گئے تھے اور شیمپین کی بوتل نکال کر گھٹنوں پر بیٹھ کر بالکل فلمی اسٹائل میں انہوں نے شادی کے لئے پرپوز کیا تھا۔ اسی سال دونوں نے منگنی کرلی تھی۔ (Becky Boston Instagram)
کمنس اور بیکی ایک سال پہلے ہی شادی کرنے والے تھے۔ لیکن کورونا وائرس کے سبب دونوں کی شادی نہیں ہوپائی۔ اسی درمیان، گزشتہ سال اکتوبر میں کمنس کو باپ بننے کی خوشی ملی۔ بیکی نے 8 اکتوبر کو ایک بیٹے کو جنم دیا تھا، جس کا نام ایلبی رکھا گیا۔ اب بیٹے کی پیدائش کے 9 ماہ بعد کمنس اور بیکی نے شادی کرلی۔ (Becky Boston Instagram)