بنگلہ دیش کے آل راونڈرشکیب الحسن نے جمعرات کو خراب فارم سے پریشان رہے ٹیم کے اپنے ساتھی کھلاڑی تمیم اقبال کو بین الاقوامی کرکٹ سے بریک لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تھوڑے آرام کے بعد وہ مضبوط بن کر ابھریں گے۔
4/ 2
مستقل کپتان مشرف مرتضیٰ اور نائب کپتان شکیب الحسن کی عدم موجودگی میں تمیم اقبال کو عبوری کپتان بنایا گیا تھا، لیکن ان کی قیادت میں بنگلہ دیش کو سری لنکا کے خلاف ونڈے سیریزمیں 3-0 سے کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا۔
4/ 3
پوری سیریزکے دوران تمیم اقبال فارم کے لئے جدوجہد کرتے نظرآئے۔ انہوں نے تین میچوں میں صفر، 19 اوردو رن کی اننگ کھیل کرکل 21 رن بنائے۔
4/ 4
شکیب الحسن نے تمیم اقبال کے خراب فارم پرکہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب اس کے لئے اہم ہے کہ وہ تھوڑا آرام کرے، اچھی طرح ابھرے، تروتازہ محسوس کرے اورمضبوط واپسی کرے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ایسا کرے گا۔