آئی پی ایل کےاخراجات کوکم کرے گی بی سی سی آئی، 30 کروڑ روپئے بچانےکےلئےاٹھایا یہ بڑا قدم
آئی پی ایل کی گورننگ کاؤنسل میٹنگ میں کئ موضوعات پرتبادلہ خیال کیا گیا اوراہم فیصلے لئےگئے۔

ہرسال ہندوستانی کرکٹ بورڈ انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کے صرف افتتاح پرہی تقریباً 30 کروڑ روپئے خرچ کردیتا ہے۔ 2008 میں جب سے فرنچائزی مبنی آئی پی ایل نے ہندوستانی کرکٹ میں قدم رکھا ہے، تبھی سے ہرسال اسی لیگ کا افتتاح دھوم دھام سے ہورہا ہے، جس میں پوری دنیا کے انٹرٹینمنٹ کی دنیا کے اسٹارمنچ پر اترتے ہیں۔ حالانکہ اب بی سی سی آئی کا ماننا ہے کہ آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب پیسوں کی بربادی ہے اوربورڈ نے آئی پی ایل سے اسے ہٹانے کا فیصلہ لے لیا ہے۔

انڈین ایکسپریس کی خبرکے مطابق آئی پی ایل گورننگ کاؤنسل میٹنگ میں اس موضوع پرکافی تبادلہ خیال کیا، جس کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا۔ بی سی سی آئی کے ایک افسرنے کہا کہ افتتاحی تقریب پیسوں کی بربادی ہے۔ اس میں کرکٹ مداحوں کی کوئی دلچسپی بھی نہیں نظرآتی اوراسٹیج کواسٹارسے سجانے کے لئے فنکاروں کوبھاری بھرکم قیمت بھی دینی پڑتی ہے۔ بورڈ کا ماننا ہے کہ بالی ووڈ انداز کی افتتاحی تقریب میں بہت خرچ ہوتا ہے۔

بی سی سی آئی کا ماننا ہے کہ آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب پیسوں کی بربادی ہے اوربورڈ نے آئی پی ایل سے اسے ہٹانے کا فیصلہ لے لیا ہے۔

گزشتہ کچھ سالوں سے کیٹی پیری، اکان اور پٹ بل جیسے انٹرنیشنل پاپ اسٹارس نے فائرورک اورلیزرشوکے درمیان آئی پی ایل افتتاحی تقریب میں پرفارم کررہے ہیں۔ آئی پی ایل کی یہ افتتاحی تقریب بالی ووڈ اسٹارس سے بھی سجی رہتی تھی۔ حالانکہ 2019 کے سیزن میں آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا تھا۔

دراصل 2019 میں آئی پی ایل کے افتتاح کے موقع پرپلوامہ میں سی آرپی ایف جوانوں پردہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنےکےلئےیہ فیصلہ لیا گیا تھا۔ افتتاحی تقریب کے نام پر ملنے والا 20 کروڑ کا بجٹ سی آر پی ایف، انڈین آرمی، بحریہ اور فضائیہ کو عطیہ کردیا گیا تھا۔

میٹنگ میں آئی پی ایل 2020 کی نیلامی کی تاریخ بھی طے کی گئی۔ کھلاڑیوں پربولی 19 دسمبرکو کولکاتا میں لگائی جائے گی۔ یہی نہیں میٹنگ میں آئی پی ایل کو مزید دلچسپ بنانے کے لئے کئی نئے ضوابط پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جہاں پاورپلے کولے کربھی تبادلہ خیال ہوا۔ وہیں گزشتہ سیزن میں خراب امپائرنگ کوسدھارنے کے لئےاس سیزن میں اضافی امپائرپرفیصلہ لیا گیا، جوخاص طورپر نوبال پرتوجہ دیں گے۔ گزشتہ سیزن میں نوبال پرامپائروں کے غلط فیصلوں نے آئی پی ایل پربھی سوال کھڑے کر دیئےتھے۔