آسٹریلیا میں کورونا جانچ میں پازیٹیو پایا گیا یہ اسٹار اسپنر ، اسپتال میں داخل
کورونا وائرس (Coronavirus) کی زد میں آنے کے بعد اسٹار گیند باز کو کینس لینڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔
News18 Urdu | Dec 04, 2020 10:56 PM IST
1/ 4

اسٹار اسپنر مجیب الرحمان اسپتال میں داخل ہیں ۔ دراصل وہ کورونا کی زد میں آگئے ہیں ۔ افغانستان کے اسٹار گیند باز اور برسبین ہیٹ کیلئے کھیلنے والے مجیب الرحمان کو کورونا جانچ میں پازیٹیو پائے جانے کے بعد کینس لینڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ( تصویر کریڈٹ : آئی پی ایل ٹویٹر)
2/ 4

آئی پی ایل میں کنگس الیون پنجاب کی طرف سے کھیلنے والے انیس سالہ اسپنر مجیب الرحمان یہاں پہنچنے کے بعد سے ہوٹل میں کوارنٹائن تھے ۔ ( تصویر : مجیب الرحمان انسٹاگرام)
3/ 4

ان میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں ، جس کے بعد انہیں اسپتال میں بھرتی کرانا پڑا ۔ اب وہ اگلے دو میچ نہیں کھیل سکیں گے ۔ ( تصویر : مجیب الرحمان ٹویٹر) ۔
4/ 4

کینس لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ٹیری سوینسن نے کہا کہ مجیب الرحمان کا پورا خیال رکھا جائے گا ۔ ( تصویر : کنگس الیون پنجاب ٹویٹر)۔