نئی دہلی : سارا علی خان کے ساتھ کرکٹر شبھمن گل کے معاشقہ کی خبریں گزشتہ کچھ عرصہ سے کافی گردش کررہی ہیں ۔ حالانکہ ان کے معاشقہ میں کتنی سچائی ہے، یہ تو وقت ہی بتائے گا، مگر بالی ووڈ کی کئی حسینائیں ہیں، جنہوں نے کسی اداکار کی بجائے مشہور کرکٹروں سے شادی کی ۔ ایک جوڑی پوری زندگی ساتھ رہی تو وہیں دو جوڑیوں کے رشتوں نے درمیان ہی میں دم توڑ دیا اور ایک جوڑی اپنی خوبصورت کیمسٹری سے پیار کی نئی عبارت لکھ رہی ہے ۔تصویر : Instagram@sagarikaghatge@sangeetabijlani9)
سارا علی خان کی دادی شرمیلا ٹیگور کا دل اپنے زمانہ کے مشہور کرکٹر منصور علی خان پر آیا تھا ۔ وہ آخری دم تک ساتھ رہے ۔ شرمیلا کے منصوری علی خان سے تین بچے ہیں، جن میں سیف علی خان بالی ووڈ کے مشہور اداکار ہیں ۔ خبروں کی مانیں تو دونوں ایک مشترکہ دوست کے ذریعہ ملے تھے ۔ جوڑے نے 27 دسمبر 1969 کو شادی کی تھی ۔
کبھی سلمان خان کے ساتھ ریلیشن شپ میں رہ چکیں اداکارہ سنگیتا بجلانی نے تقریبا 14 سال مشہور کرکٹر محمد اظہرالدین کی بیوی بن کر گزارے تھے ۔ حالانکہ اب ان کے راستے الگ الگ ہوچکے ہیں ۔ دونوں کا طلاق ہوچکا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جوڑے کی ملاقات 1985 میں ایک ایڈ شوٹ کے درمیان ہوئی تھی ۔ دونوں 1996 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔