شاردول ٹھاکر (Shardul Thakur) اور امیش یادو (Umesh Yadav) سمیت ٹیم انڈیا کے کئی کھلاڑی منگل (23 مئی) کو برطانیہ روانہ ہوئے۔ امیش اور شاردول ٹھاکر آئی پی ایل 2023 میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کا حصہ تھے جب کہ دہلی کیپٹلز سے آئی پی ایل کے 16ویں ایڈیشن میں حصہ لینے والے آل راؤنڈر اکشر پٹیل بھی ان کھلاڑیوں کے ساتھ انگلینڈ پہنچ چکے ہیں۔ (BCCI/Twitter)
کھلاڑیوں کا زخمی ہونا ہندوستان کے لیے تشویشناک ہے۔ شاردول ٹھاکر حال ہی میں چوٹ لگنے کے بعد واپسی کر رہے ہیں جبکہ امیش یادو پوری طرح فٹ نہیں ہیں۔ جے دیو انادکٹ کندھے کی چوٹ سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ہندوستان کے تمام کھلاڑی 30 مئی کو جمع ہوں گے۔ ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، چیتشور پجارا، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے، کے ایس بھرت (وکٹ)، روی چندرن اشون، رویندرا جٖیجہ، اکشر پٹیل، شاردول ٹھاکر، امیش یادو، محمد شمی، محمد سراج، جے دیو انادکت، ایشان کشن، ریزرو کھلاڑی: رتوراج گائیکواڑ، مکیش کمار، سوریہ کمار یادو۔