چتیشور پجارا (Cheteshwar Pujara) نے انگلینڈ میں اپنی شاندار بلے بازی سے سبھی کو حیران کردیا ہے۔ انہوں نے رائل لندن وندے کپ میں سسیکس کی طرف سے کھیلتے ہوئے مسلسل دوسرے میچ میں سنچری لگائی۔ اس دوران انہوں نے اپنے لسٹ اے کیریئر کی سب سے بہترین اننگ بھی کھیلی۔ حالانکہ انہوں نے ٹیم انڈیا کی طرف سے آخری ونڈے 8 سال پہلے کھیلا تھا۔ (AFP)
چتیشور پجارا موجودہ ٹورنامنٹ کی پانچ اننگوں میں اب تک 92 کی اوسط سے 367 رن بناچکے ہیں۔ اس سے پہلے کاونٹی میں بھی انہوں نے 8 میچوں میں 109 کی اوسط سے 1094 رن بنائے تھے۔ انہوں نے ڈبل سنچری بھی لگائی تھی۔ اگر وہ اپنی یہ کارکردگی جاری رکھتے ہیں تو وراٹ کوہلی اور بابر اعظم کو بھی اوسط کے معاملے میں پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔