ایشیا کپ 2023 کو لے کر لگاتار گھمسان جاری ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ون ڈے ٹورنامنٹ کی میزبانی ملی ہے، لیکن طویل عرصہ سے ہندوستانی ٹیم پاکستان نہیں گئی ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان تلخ تعلقات کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر بی سی سی آئی نے پاکستان میں ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا ہے ۔ ایسے میں پی سی بی نے دو وینیو پر ٹورنامنٹ کرانے کی تجویز پیش کی ہے، تاکہ ٹیم انڈیا کے مقابلے نیوٹرل وینیور پر کرائے جاسکیں ۔ (AFP)
بی سی سی آئی کے سکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی سے کہا کہ ابھی تک ایشیا کپ کے وینیو کو لے کر فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ ہم ابھی آئی پی ایل میں مصروف تھے، لیکن سری لنکا کرکٹ، بنگلہ دیش اور افغانستان کرکٹ بورڈ کے سینئر عہدیدار آئی پی ایل فائنل دیکھنے کیلئے آرہے ہیں۔ جانکاری کے مطابق میٹنگ کے بعد دوسرے وینیو پر فیصلہ ہوسکتا ہے۔ (AFP)
اے سی سی کے ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے فارمولہ کے مطابق سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے لیگ مرحلہ کے چار میچز پاکستان میں ہوں گے جبکہ ہندوستان اپنے میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والا میچ سری لنکا میں کھیلا جاسکتا ہے۔ حالانکہ پی سی بی یہ میچ دبئی میں کروانا چاہتا ہے۔ جانکاری کے مطابق اے سی سی کے سربراہ جے شاہ ایگزیکٹیو بورڈ کی میٹنگ بلائیں گے، جس میں اس بابت حتمی اعلان کیا جائے گا ۔ پی سی بی کو ہندوستان کے خلاف نیوٹرل وینیو پر کھیلنے میں پریشانی نہیں ہے ۔ ایشیا کپ کا انعقاد ایک سے 17 ستمبر کے درمیان ہونا ہے۔ (AFP)
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی دبئی میں ایشیا کپ کے میچز کرانا چاہتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے یہاں پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے لوگ رہتے ہیں۔ ایسے میں ہر میچ میں بڑی تعداد میں فینس اسٹیڈیم پہنچیں گے، لیکن ستمبر میں یو اے ای میں زیادہ گرمی کی وجہ سے کئی ممالک اس وینیو پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ سری لنکا بھی اپنے یہاں میچ کرانے کی تیاری کی ہے۔ وہیں پاکستان نے انعقاد کیلئے انگلینڈ کو بھی شاٹ لسٹ کیا ہے۔(AFP)
پاکستان پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ اگر ایشا کپ صرف نیوٹرل وینیو پر ہوتا ہے تو وہ ٹورنامنٹ میں نہیں اترے گا ۔ نجم سیٹھی شروعاتی چار میچز پاکستان میں کرانا چاہتے ہیں ۔ اس کیلئے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کو منتخب کیا گیا ہے ۔ پچھلے ایشیا کپ کی بات کریں تو میچز یو اے ای میں ہی ہوئے تھے۔ ٹیم انڈیا کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی تھی ۔ ٹیم فائنل میں بھی جگہ نہیں بنا سکی تھی ۔ سری لنکا نے پاکستان کو ہراکر خطاب پر قبضہ کیا تھا ۔ (AP)
ایشیا کپ کا فائنل بھی نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا ۔ اس سے پہلے چار مرتبہ یو اے ای میں ایشیا کپ کے میچز ہوچکے ہیں اور ٹیم انڈیا کا ریکارڈ یہاں اچھا رہا ہے۔ ہندوستان نے یہاں تین فائنل جیتے ہیں جبکہ ایک خطاب سری لنکا کو ملا ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں ابتدائی چار سے چھ میچز ہوسکتے ہیں۔ (ACC Twitter)