شین وارن کے آخری لمحات کی Photos آئیں سامنے، آخری رسوم میں شامل ہوئے کئی لیجنڈز، میک گرا کی آنکھوں سے چھلک پڑے آنسو
Shane Warne Funeral: لیجنڈ کرکٹر شین وارن کی اتوار کو میلبورن میں آخری رسوم ادا کی گئی ۔ اس میں کئی بڑے کھلاڑی شامل ہوئے ۔ گزشتہ دنوں تھائی لینڈ میں ان کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا ۔ وہ 52 سال کے تھے ۔
آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ کرکٹر شین وارن کی اتوار کو میلبورن میں آخری رسوم ادا کی گئی ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 700 سے زیادہ وکٹ لینے والے وارن کا چار مارچ کو تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا ۔ (AFP)
6/ 2
52 سال کے شین وارن نے کرکٹ کے میدان پر کئی بڑے ریکارڈ بنائے ۔ 10 مارچ کو ان کا جسد خاکی آسٹریلیا لایا گیا تھا ۔ کلدا فٹ بال کلب میں وارن کے آخری سفر کے دوران لیجنڈ ایلین بارڈر ، مائیکل کلارک ، مرو ہیوج سمیت کئی کھلاڑی نظر آئے ۔ (AFP)
6/ 3
شین وارن کے جسم کو کار سے فٹ بال اسٹیڈیم میں لایا گیا تھا ۔ اس دوران بڑی تعداد میں فینس بھی موجود تھے ۔ وارن کے بیٹے جیکسن اور ان کے اہل خانہ کے لوگوں نے ان کے تابوت کو اٹھایا ۔ بیٹے نے اس دوران ہاتھ میں گیند لے رکھی تھی ۔ (AFP)
6/ 4
شین وارن کے آخری رسوم کے دوران ان کی بیٹی براک وارن بھی نظر آئیں ۔ ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ۔ اس دوران وارن کے بیٹے جیکسن نے والد کی کرکٹ بال اور گولف اسٹک ان کے تابوت کے پاس رکھی ۔ (AFP)
6/ 5
30 مارچ کو شین وارن کو میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں سرکاری اعزاز سے نوازا جائے گا ۔ میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک اسٹینڈ شین وارن کے نام پر بھی رکھا جائے گا ۔ اس دوران بھی بڑی تعداد میں فینس کے پہنچنے کی امید ہے ۔ (AFP)
6/ 6
سابق آسٹریلیائی تیز گیند باز گلین میک گرا بھی وارن کو آخری وداعی دینے پہنچے۔ اس دوران وہ بھی جذباتی ہوگئے اور ان کی آنکھ سے آنسو چھلک گئے ۔ گلین میک گرا اور وارن اچھے دوست تھے ۔ (AFP)