عثمان خواجہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار انداز میں واپسی کی ہے ۔ خواجہ نے انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بھی سنچری بنائی ۔ انگلینڈ میں 2019 ایشیز سیریز کے بعد آسٹریلیا کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیل رہے خواجہ نے پہلی اننگز میں 137 رن بنانے کے دوسری اننگز میں بھی 138 گیندوں میں 101 رن بنائے ۔ خواجہ کی اس کامیابی کی گواہ ان کی اہلیہ اور بیٹی بھی بنیں ، جو اس وقت اسٹیڈیم میں موجود تھیں ۔ خواجہ کی اہلیہ کا رد عمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے ، جس کے بعد ریچل کے بار میں گفتگو شروع ہوگئی ہے ۔ (Rachel Khawaja/Intsagram)
عثمان خواجہ اور ان کی اہلیہ ریچل کی لواسٹوری کافی خاص ہے ۔ ان دونوں کی شادی نے بھی کافی سرخیاں حاصل کی تھیں ۔ عثمان خواجہ اور ریچل میک لیلن نے 2018 میں ایک ذاتی پروگرام میں شادی کی ۔ ریچل کے اسلام قبول کرنے کے بعد دونوں کا نکاح ہوا تھا ۔ ریچل کے اس طرح مذہب تبدیل کرنے کو لے کر کافی بحث ہوئی تھی ، جس کے بعد خواجہ کو صفائی دینی پڑی تھی ۔ (Rachel Khawaja/Intsagram)
عثمان خواجہ نے 2016 میں اپنے سے 8 سال چھوٹی ریچل سے منگنی کی تھی ۔ ریچل ایک کیتھولک عیسائی ہیں ، لیکن شادی کیلئے انہوں نے اسلام اپنایا تھا ۔ ریچل نے 60 منٹ شو میں انکشاف کیا کہ شروعات میں انہیں اسلام کے بارے میں غلط تصورات تھے ، لیکن کرکٹر سے ملنے کے بعد وہ سب دور ہوگئے ۔ (Rachel Khawaja/Intsagram)
عثمان خواجہ کے ساتھ پیار میں پڑنے اور جاننے کے بعد ریچل نے اپنی منگنی کے فورا بعد اسلام مذہب قبول کرلیا ۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی نے بھی ان پر مذہب تبدیل کرنے کیلئے دباو نہیں ڈالا اور یہ اس کا اپنا فیصلہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ان پر کوئی دباو نہیں تھا ، نہ ہی عثمان کے کنبہ نے کوئی دباو ڈالا تھا ۔ (Rachel Khawaja/Intsagram)
عثمان خواجہ لگاتار آسٹریلیائی ٹیم میں اندر اور باہر ہوتے رہے ہیں ، لیکن ایسے وقت میں ان کے کنبہ نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ۔ خواجہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا : میں آسٹریلیائی خواب کو جی رہا ہوں ، ہمارے کنبہ کو بہتر زندگی دینے کیلئے میرے والدین پاکستان سے یہاں آئے ، بہت مشکل اوقات سے گزرا ہوں ، جہاں میں ابھی ہوں وہاں پہنچنے کیلئے کئی رکاوٹوں کو توڑ دیا ہے اور اجھے لگتا ہے کہ یہ کچھ ایسا ہے ، جس کو کرسکتے ہیں ۔ (Rachel Khawaja/Intsagram)