نیوزی لینڈ کے خلاف گھریلو ٹی 20 اور ون ڈے سیریز سے پہلے شادی کے بندھن میں بندھنے والے اکشر پٹیل اور کے ایل راہول اس سیریز میں واپسی کر رہے ہیں۔ دونوں نے بی سی سی آئی سے شادی کے لیے چھٹی مانگی تھی اور انہیں اس کی اجازت بھی مل گئی تھی۔ دونوں آسٹریلیا کے خلاف اہم سیریز سے پہلے میدان میں واپس آئے ہیں۔-Jaydev unadkat Instagram
اکشر پٹیل نے 26 جنوری کو گرل فرینڈ میہا پٹیل کے ساتھ شادی کے سات پھیرے لئے تھے۔ گجرات میں انہوں نے پہلے اپنی سالگرہ منائی اور پھر ایک ہفتے کے اندر اپنی شریک حیات کے ساتھ اپنی نئی اننگز کا آغاز کیا۔ شادی کے فوراً بعد وہ آسٹریلیا کے خلاف اہم سیریز میں اتریں گے، اسی سلسلے میں انہوں نے اپنا ہنی مون بھی چھوڑ دیا۔- Axar patel Instagram
ہندوستانی آل راؤنڈر نے شادی کے بعد ہنی مون ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت کھیلی جانے والی بارڈر-گواسکر ٹرافی میں ٹیم انڈیا کے لیے جیت ضروری ہے۔ فائنل میں جگہ حاصل کرنے کی دوڑ میں رہنا بہت ضروری ہے۔ اکشر نے ہنی مون کو تو ملتوی کر دیا لیکن پھر بھی پلیئنگ الیون میں ان کا انتخاب یقینی نہیں ہے۔
ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر کی سیدھی ٹکر اسٹار کھلاڑی رویندر جڈیجہ سے ہے جو چوٹ کے بعد واپس لوٹ رہے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کی جان رویندر جڈیجہ کے پاس بڑا تجربہ ہے اور انہوں نے حالیہ رنجی ٹرافی میچ میں 7 وکٹیں لے کر اپنی فارم کو بھی ثابت کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اکشر پٹیل کو پہلے دو میچوں میں بینچ پر ہی بیٹھنا پڑے گا۔ اے ایف پی