پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ہالینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں شاندار 91 رنز بنائے۔ ہالینڈ کی بے مثال گیند بازی کے سامنے پہلے بلے بازی کرنے کیلئے اتری پاکستانی ٹیم صرف 206 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ حالانکہ رن مشین بن چکے بابر اعظم کا جلوہ قائم رہا ۔ بابر نے اپنی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ بنائے۔ تصویر : AFP
بابر اعظم نے آخری 10 ون ڈے اننگز میں 9 مرتبہ ففٹی پلس اسکور بنائے ہیں۔ انہوں نے 10 اننگز میں 93 کی اوسط سے 837 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے چار سنچریاں اور پانچ نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 95 کے قریب رہا ہے۔ بابر کی 10 اننگز - 158 (139)، 57 (72)، 114 (83)، 105* (115)، 103 (107)، 77 (93)، 1 (3)، 74 (85)، 57 (65)، 91(125)۔ تصویر : AFP