ایشیا کپ لیگ کا میچ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 28 اگست کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اس کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم بھی ہندوستان کو سخت چیلنج دینے کے لئے جم کر محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر ورزش کرتے ہوئے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ اس میں بابر کو جم میں ویٹ ٹریننگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ (Babar Azam Twitter)
اس سال ایشیا کپ میں پاکستان اور ہندوستان کی ٹیمیں مجموعی طور پر 3 مرتبہ آمنے سامنے ہو سکتی ہیں۔ لیگ مرحلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 28 اگست کو ہوگا۔ اس کے بعد سپر فور راؤنڈ میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہو سکتی ہیں اور اگر دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو یہ تیسرا میچ ہو گا۔ (Indian cricket team instagram)