اتوار، 26 مارچ کو، بی سی سی آئی نے کھلاڑیوں کے سالانہ معاہدوں کی فہرست جاری کی ہے۔ کئی سینئر کھلاڑی اس فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں جبکہ کچھ نوجوان کھلاڑیوں کو ان کی اچھی کارکردگی کا صلہ ملا ہے۔ رویندر جڈیجہ کو A+ کیٹیگری میں روہت شرما، وراٹ کوہلی اور جسپریت بمراہ کے ساتھ جگہ ملی ہے۔ ہاردک پانڈیا بھی سی کیٹیگری سے اے میں جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔-اے پی
بی سی سی آئی کے تازہ جاری کردہ سالانہ معاہدے میں سے سینئر کا نام زیر بحث ہے۔ اس سے قبل انہیں سی کیٹیگری میں جگہ دی گئی تھی۔ ایشانت شرما جو پچھلے کچھ سالوں سے صرف ٹیسٹ ٹیم کا حصہ تھے، ان کو اس بار معاہدے سے باہر رکھا گیا ہے۔ ایک اور گیندباز بھونیشور کمار، جو چوٹ لگنے کے باعث صرف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ تھے، ان کو بھی باہر کردیا گیا ہے۔-اے ایف پی
بھونیشور (Bhuvneshwar Kumar ) کمار طویل عرصے تک زخمی رہنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں لوٹے تھے۔ انہوں نے گزشتہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم میں بھی جگہ بنائی تھی۔ ان کا نام اس ٹیم میں بھی تھا جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد نیوزی لینڈ کے دورے پر گئی تھی۔ بھونیشور کمار نے نومبر 2022 کے اس دورے کے بعد سے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔ اور انہوں نے آخری ون ڈے جنوری 2022 میں کھیلا تھا۔-(بھونیشور کمار/انسٹاگرام)
ایشانت شرما کی بات کریں تو گیندباز کا کریئر بھی چوٹ کی وجہ سے ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔ طویل عرصے سے فٹنس مسائل سے جوجھ رپے گیندباز نے آخری بار نومبر 2021 میں گھر پر ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک وہ ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ کانٹریکٹ فہرست سے باہر ہونے کے بعد اب ان کا کیریئر ختم سمجھا جانا چاہیے۔ اس سے پہلے ان کا نام بی کیٹیگری میں شامل تھا۔-اے پی