مہندر سنگھ دھونی اس سیزن میں آخری مرتبہ آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں یا اگلے سال بھی کھیلنے اتریں گے، یہ سوال ہر کسی کے ذہن میں گردش کررہا ہے ۔ اس مرتبہ کئی میچ سے پہلے اور اس کے بعد بھی طرح طرح سے کمنٹری ٹیم کے اراکین نے اس کو لے کر دھونی سے بات کرنی چاہئے ، لیکن ہر مرتبہ وہ اس سوال کو ٹال گئے۔-BCCI
آئی پی ایل کے اس سیزن میں دھونی نے جیسے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، اس کو دیکھ کر فینس کافی پرجوش ہیں ۔ آخر کے اوورز میں آکر بڑے بڑے شاٹس لگاتے ہوئے چنئی کے کپتان نے چھکوں کی جھڑی لگائی ہے ۔ 14 میچوں میں 51 کی اوسط سے 103 رنز بنائے ہیں، جس میں تین چوکے اور 10 چھکے شال ہیں ۔ دھونی کا اسٹرائیک ریٹ اس سیزن 190 کا رہا ہے۔ -(IPL)
سال 2020 میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھونی نے 15 اگست کی شام کو اپنے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعہ کیا تھا ۔ تب سے اب تک ہر سال ان کے آئی پی ایل میں کھیلنے کو لے کر یہی قیاس آرائی کی جاتی ہے کہ وہ اگلی مرتبہ کھیلنے اتریں گے یا نہیں ۔ اس مرتبہ بھی اگلے سال کھیلنے کو لے کر اعلان فائنل تک ہوجانے کا امکان ہے۔ -AFP