کسی کے ساتھ اس سے بڑا دھوکہ کیا ہو گا کہ اس کا سب سے اچھا دوست ہی اس کی بیوی کے ساتھ افیئر کرلے اور اسے چھین لے۔ ٹیم انڈیا کے دو اسٹار کرکٹرز کے درمیان بھی کچھ ایسا ہی ہوچکا ہے، جو کبھی بہت خاص دوست تھے۔ دونوں نے کئی سالوں تک ایک ہی ٹیم کے لئے ایک ساتھ گھریلو کرکٹ کھیلی۔ اس دوران دونوں کی دوستی بھی خاص ہوگئی، لیکن پھر دونوں کے درمیان لو ٹرائینگل آگیا، جس نے نہ صرف ان کی دوستی ختم کر دی بلکہ ان کی زندگی بھی خراب کر دی۔ (Nikita Vijay/Instagram)
ہندوستانی کرکٹر دنیش کارتک اور مرلی وجے ایک ایسے ہی لو ٹرائینگل میں پھنس گئے جس کے باعث ان کی دوستی ہمیشہ کے لئے ختم ہوگئی۔ ایک وقت پر دونوں بہت اچھے دوست تھے، لیکن مرلی وجے کی وجہ سے دنیش کا طلاق ہوگیا ۔ اس طلاق کے ساتھ ہی دو اچھے دوستوں کی دوستی بھی ہمیشہ کے لئے ٹوٹ گئی۔ (Nikita Vijay, Dinesh Karthik/Instagram)
یہ 2007 کی بات ہے ، جب 21 سالہ دنیش کارتک نے بچپن کی دوست نکیتا کو اپنا ہمسفر بنایا ۔ نکیتا کے والد اور دنیش کے والد بھی اچھے دوست تھے۔ ایسے میں نکیتا اور دنیش ایک دوسرے کو بچپن سے جانتے تھے اور ساتھ ہی پلے بڑھے تھے۔ جیسے ہی نکیتا اور دنیش شادی کی عمر کو پہنچے تو دونوں خاندانوں نے ان کی شادی کرنے پر رضامندی ظاہر کردی اور دنیش اور نکیتا نے ممبئی میں سات پھیرے لئے ۔ (Nikita Vijay, Dinesh Karthik/Instagram)
سال 2012 میں کرناٹک کے خلاف تمل ناڈو وجے ہزارے ٹرافی کا ایک دلچسپ میچ کھیل رہا تھا۔ اس میچ کے دوران دنیش کارتک کو اپنی بیوی نکیتا اور دوست مرلی وجے کے معاشقہ کا علم ہوا۔ وجے اور نکیتا کے درمیان معاشقہ کا پتہ چلنے کے بعد دنیش کارتک بری طرح ٹوٹ گئے اور طلاق لینے کا فیصلہ کیا۔ (Nikita Vijay, Dinesh Karthik/Instagram)
2012 میں دنیش کارتک سے طلاق کے بعد نکیتا اور مرلی وجے نے اسی سال شادی کر لی۔ 2013 میں وجے اور نکیتا کے بڑے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ کئی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ جب نکیتا نے دنیش سے طلاق لیا تو وہ حاملہ تھیں اور یہ بچہ مرلی وجے کا تھا۔ اس کے بعد نکیتا اور مرلی 2014 اور 2017 میں دوبارہ والدین بن گئے۔ (Nikita Vijay/Instagram)
اس واقعہ کے بعد مرلی وجے اور دنیش کارتک کبھی ایک ساتھ نہیں کھیلے تھے۔ تاہم 2018 میں دونوں کو ایک ساتھ انگلینڈ کے دورے کیلئے ٹیم انڈیا میں منتخب کیا گیا تھا۔ یہ ان دونوں کیلئے بڑا عجیب لمحہ تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دورے پر دونوں کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی تھی ۔ (Dinesh Karthik, Murli Vijya/Instagram)