جلد ہی باپ بننے والے ہیں ٹیم انڈیا کے اسٹار آل راونڈر ہاردک پانڈیا ، سوشل میڈیا پر شیئر کی خوشخبری
ہاردک پانڈیا نے سوشل میڈیا پر نتاشا کی بے بی بمپ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہم اپنی زندگی مں جلد ہی ایک نئی زندگی کا خیر مقدم کرنے کیلئے پرجوش ہیں ۔

ہندوستان کے اسٹار آل راونڈر ہاردک پانڈیا باپ بننے والے ہیں ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اس خوشخبری کی جانکاری دی ہے ۔ ہاردک نے سوشل میڈیا پر نتاشا کی بے بی بمپ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہم اپنی زندگی مں جلد ہی ایک نئی زندگی کا خیر مقدم کرنے کیلئے پرجوش ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

ہاردک پانڈیا نے اس کے ساتھ ہی اعلان کیا کہ وہ نتاشا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

ہاردک پانڈیا نے اس سال کی شروعات بھی اپنے فینس کو چونکانے والی خوشخبری کے ساتھ کی تھی ۔ انہوں نے نئے سال پر فلمی انداز میں نتاشا سے بیچ سمندر میں منگنی کی تھی ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

ہاردک نے نئے سال پر خاص انداز میں نتاشا کو پرپوز کیا تھا ۔ انہوں نے گھنٹنوں پر بیٹھ کر انگوٹھی کے ساتھ نتاشا کو پرپوز کیا تھا ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

جواب میں نتاشا نے بھی انہیں اپنا ہم سفر بنانے کیلئے اپنی رضامندی ظاہر کردی ۔ دونوں طویل عرصہ سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

گزشتہ سال دونوں کو کئی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا تھا ، مگر دونوں نے اپنے رشتے کو عوامی طور پر قبول نہیں کیا تھا ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

تاہم نئے سال پر ہاردک پانڈیا نے اپنے فینس کو یہ خوشخبری دے کر ضرور چونکا دیا ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

بالی ووڈ اداکارہ اور ڈانسر 27 سال کی نتاشا آؓبائی طور پر سربیا کی رہنے والی ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

نتاشا نچ بلئے ٹی وی شو میں نظر آچکی ہیں ، جہاں پانڈیا نے ان کیلئے ووٹ کی اپیل کی تھی ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔