نئی دہلی : ہاردک پانڈیا کو ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف آل راؤنڈ کارکردگی کا صلہ ملا ہے۔ وہ آئی سی سی کی تازہ ترین آل راؤنڈر کی رینکنگ میں 5ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ انہوں نے 8 مقام کی چھلانگ لگائی ہے۔ یہ ان کے کیریئر کی بہترین رینکنگ ہے۔ آل راونڈر کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی پہلے مقام پر ہیں ۔ اس کے بعد شکیب الحسن ، معین علی اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل ہیں ۔ (PIC: AP)