خیال رہے کہ پانچ اگست کو حسین جہاں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹر شیئر کیا تھا ، جس میں ایک جانب شری رام اور دوسری جانب مندر کی تصویر کے ساتھ ہی اس پر لکھا تھا : ایودھیا میں شری رام مندر کی بھومی پوجا کیلئے سبھی ہندو سماج کو دلی مبارکباد ۔ ڈھیر ساری نیک خواہشات ۔ حسین جہاں ۔ اس کے بعد انہیں آبروریزی کی دھمکی جارہی ہے ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔
حسین جہاں نے ایک ٹی وی چینل کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا : پانچ اگست کو جب ایودھیا میں شری رام مندر کیلئے بھومی پوجا ہوئی تو میں نے ملک کے سبھی ہندو سماج کو مبارکباد دی کیونکہ ہندو سماج بھی ہم مسلم سماج کے تہواروں پر ہمیں مبارکباد دیتے ہیں ، لیکن کچھ شدت پسندوں کو یہ ناگوار گزرا اور انہوں نے مجھے سوشل میڈیا پر گالیاں دیں ، جان سے مارنے اور آبروریزی تک کی دھمکی دی ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔