ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں پر ہوگی پیسوں کی بارش ، جانیں خطاب جیتنے والی ٹیم کو ملے گی کتنی رقم ؟
پہلا میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ یہ دونوں ٹیمیں اب تک ایک بھی مرتبہ ورلڈ کپ نہیں جیت پائی ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے ۔ آئی سی سی کے اعلان کے مطابق ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی ، یعنی فاتح ٹیم کو تقریبا 28 کروڑ روپے ملیں گے ۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں فاتح ٹیم کو دی جانے والی یہ اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے ۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8، 8 لاکھ ڈالرز جب کہ لیگ میچز جیتنے والی ٹیموں کو 40، 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔

آپ کو بتادیں کہ ورلڈ کپ 2019 کا فائنل میچ 14 جولائی کو لارڈس میں کھیلا جائے گا ۔ سیمی فائنل مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ اور برمنگھم کے ایجبسٹن میدان پر کھیلے جائیں گے ۔

پہلا میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ یہ دونوں ٹیمیں اب تک ایک بھی مرتبہ ورلڈ کپ نہیں جیت پائی ہیں۔ اس ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔