ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کے اشہتار پر بھڑکیں ثانیہ مرزا ، دونوں ممالک کی میڈیا کو جم کر سنائی کھری کھوٹی
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ہونے والے میچ کو لے کر کافی ہنگامہ ہے ۔ میچ کی تشہیر کو لے کر دونوں ممالک کی میڈیا میں کئی اشتہارات چل رہے ہیں ۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اس طرح کے اشتہارات سے خوش نہیں ہیں ۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ہونے والے میچ کو لے کر کافی ہنگامہ ہے ۔ میچ کی تشہیر کو لے کر دونوں ممالک کی میڈیا میں کئی اشتہارات چل رہے ہیں ۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اس طرح کے اشتہارات سے خوش نہیں ہیں ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے ۔

بتادیں کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ 16 جون کو اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر کھیلا جائے گا ۔ اس مقابلے کو ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ بتایا جارہا ہے ۔ اس ماحول کو بھنانے کیلئے آرگنائزرس اور اسپانسرز کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے ہیں ۔

ثانیہ مرزا نے ٹویٹ کیا کہ سرحد کے دونوں طرف شرمندہ کرنے والے اشہتارات ہیں ؟ سچ کہوں تو دوستوں گھٹیا باتوں کے ذریعہ میچ کا ماحول بنانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ پہلے سے ہی اس کو کافی اٹینشن مل چکی ہے ۔ یہ صرف کرکٹ ہی تو ے اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ بڑی چیز ہے تو پھر حقیقت کا سامنا کرو ۔

خیال رہے کہ ایک پاکستانی نیوز چینل نے میچ کو لے کر ونگ کمانڈر ابھینندن کا مذاق بنایا تھا ۔ ہندوستان اور پاکستان میں کشیدگی کے دوران ابھینندن کو پاکستانی فوج نے پکڑ لیا تھا ۔ تاہم انہیں 60 گھنٹوں کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا ۔ پاکستانی ٹی وی کے اشتہار میں دکھایا گیا تھا کہ ایک شخص ابھینندن کے انداز میں مونچھیں رکھے ہوئے ہے اور وہ چائے پی رہا ہے ۔ ویڈیو اس اس سے چائے کا کپ چھینتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے ۔

وہیں ہندوستان میں اسٹار اسپورٹس نے ایک اشتہار جاری کیا تھا ، جس کا بھی کافی مذاق اڑا تھا ۔ موقع موقع کے نئے اشہتار میں فادرس ڈے کے اینگل سے پاکستان پر طنز کسا گیا ہے ۔ اشہتار میں ہندوستان کے حامی کو پاکستانی حامی کا مذاق بناتے دکھایا گیا ہے ۔