آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق ہندوستان کے سلامی بلے باز شیکھر دھون چوٹ کی وجہ سے اس میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ دھون کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پیٹ کمنس کی گیند پر انگوٹھے میں چوٹ لگ گئی تھی ۔