پاکستان نہیں بلکہ ان تین ممالک کو اس سال ورلڈ کپ جتوائیں گے " پاکستانی کھلاڑی " !۔
اس مرتبہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ راونڈ رابن فارمیٹ میں کھیلا جائے گا ، جہاں ہر ٹیم کے پاس برابر موقع ہوگا ۔ ٹورنامنٹ میں شامل ہونے والی سبھی ٹیموں کو آپس میں میچ کھیلنے ہوں گے ۔

آئی سی سی ورلڈ کپ شروع ہونے میں اب کچھ ہی دن بچے ہیں ۔ اس مرتبہ پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ کا مضبوط دعویدار مانا جارہا ہے ۔ نوجوان کھلاڑیوں سے بھری اس پاکستانی ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑی ہیں ، جو کبھی بھی کمال کرسکتے ہیں ۔ پاکستان ہی نہیں بلکہ تین ایسے دوسرے ممالک بھی ہیں ، جو پاکستانی کھلاڑیوں کی وجہ سے ہی ورلڈ کپ جیتنے کا خواب دیکھ رہے ہیں ۔ ( فوٹو : آئی سی سی سی)۔

آسٹریلیا : 2015 ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلیائی ٹیم کو اپنے اسٹار کھلاڑی عثمان خواجہ سے کافی امیدیں ہیں ۔ عثمان کی پیدائش 18 دسمبر 1986 کو پاکستان کے اسلام آباد شہر میں ہوئی تھی ۔ بعد میں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ آسٹریلیا میں قیام پذیرہوگئے تھے ۔ ( فوٹو : آئی سی سی سی)۔

جنوبی افریقہ : دنیا کے بڑے اسپنروں میں سےایک عمران طاہر جنوبی افریقہ کی ٹیم کے اہم رکن ہیں ، لیکن یہ کم ہی لوگ جانتے ہوں گے عمران طاہر آبائی طور پر پاکستان کے رہنے والے ہیں اور پاکستان کی طرف سے انڈر 19 کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں ۔ حالانکہ وہ شادی کے بعد جنوبی افریقہ میں بس گئے اور اب وہیں سے کرکٹ کھیلتے ہیں ۔ ( فوٹو : آئی سی سی سی)۔

انگلینڈ : اس سال ورلڈ کپ کا میزبان انگلینڈ بھی پاکستان نزاد کھلاڑیوں کے ساتھ ورلڈ کپ جیتنے کا خواب دیکھ رہا ہے ۔ پاکستان نزاد معین علی اور عادل رشید انگلینڈ ٹیم کا ضروری حصہ ہیں ۔ انگلینڈ ٹیم کو بھی ان دونوں سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ ( فوٹو : آئی سی سی سی)۔

اس مرتبہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ راونڈ رابن فارمیٹ میں کھیلا جائے گا ، جہاں ہر ٹیم کے پاس برابر موقع ہوگا ۔ ٹورنامنٹ میں شامل ہونے والی سبھی ٹیموں کو آپس میں میچ کھیلنے ہوں گے ۔ ( فوٹو : آئی سی سی سی)۔