سوریہ کمار یادو نے ایک مرتبہ پھر اپنی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ۔ ہندوستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اپنے دوسرے میچ میں نیدرلینڈس کو شکست دی ۔ ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر شاندار بلے بازی کی ۔ کپتان روہت شرما نے 39 گیندوں پر 53 رنز بنائے جبکہ وراٹ کوہلی نے 44 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کی کھیلی ۔ سوریہ کمار نے 25 گیندوں پر نصف سنچری بنائی، جو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ان کی پہلی نصف سنچری بھی بھی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی سوریہ کمار نے ایک خاص ریکارڈ میں پاکستان کے محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ (PIC: AP)
محمد رضوان بنام سوریہ کمار مقابلہ جاری ہے، کیونکہ دونوں کے پاس اس سال کافی سارے ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے جانے باقی ہیں ۔ لیکن فی الحال سوریہ کمار ریس میں آگے ہیں ۔ سوریہ کمار نے اپنی 51 رنز کی اننگز میں سات چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔ نیدرلینڈ کے خلاف سوریہ کمار نے 204 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے ۔ (PIC: AP)