نئی دہلی : نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ہندوستانی سلامی بلے باز شبھمن گل کی زبردست بلے بازی دیکھنے کو ملی۔ ایک اینڈ پر ڈٹ کر کھیلتے ہوئے اس نوجوان بلے باز نے ڈبل سنچری بنائی ۔ شبھمن نے لگاتار تین چھکے لگا کر اپنی ڈبل سنچری پوری ۔ اس اننگز کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم نے 8 وکٹوں پر 349 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا ۔ ساتھ ہی شبھمن گل نے اپنی اس اننگز سے کئی ریکارڈز بھی توڑ دئے۔ تصویر: AP
حیدرآباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ شبھمن گل نے کپتان کے ساتھ مل کر ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ روہت 34 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، جس کے بعد گزشتہ میچ کے بنانے والے وراٹ کوہلی بھی مچیل سینٹنر کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ایشان کشن صرف 5 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ (Photo: @shubmangill/instagram)