اس وقت ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ ہفتہ کو ہندوستانی خواتین ٹیم نے دوسرے میچ میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ اس طرح انہوں نے 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ کپتان ہرمن پریت کور کے ناٹ آوٹ 31 رن کے دم پر ٹیم نے 126 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں حاصل کر لیا ۔ (AFP)
ہرمن پریت کور اننگز کے دوران ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہندوستان کے لئے سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ متالی کے ریٹائرمنٹ کے صرف 16 دن بعد ہی انہوں نے ان کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وہ اب تک 123 میچوں میں 27 کی اوسط سے 2372 رنز بنا چکی ہیں۔ ایک سنچری اور 6 نصف سنچریاں بنا چکی ہیں۔ (Instagram IPL)