نئی دہلی : پیٹ کمنز کی کپتانی میں آسٹریلیائی ٹیم اس وقت شاندار فارم میں ہے۔ حال ہی میں جنوبی افریقہ کو اپنے گھر پر ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے شکست دینے کے بعد کنگارو ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ اب ہندوستان کو چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں شکست دے کر آسٹریلیائی ٹیم پچھلی دو شکستوں کا حساب برابر کرنا چاہتی ہے۔ (AFP)
سال 2018-19 کے آسٹریلیا کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان چار ٹیسٹ میچ کھیلے گئے تھے۔ کمنز نے کل آٹھ اننگز میں وراٹ کوہلی کو تین مرتبہ آوٹ کیا تھا ۔ اپنے کیریئر کے دوران وراٹ نے ٹیسٹ فارمیٹ میں کمنز کی 247 گیندوں کا سامنا کیا ۔ اس دوران وہ 16 سے زیادہ کی اوسط سے صرف 82 رنز ہی بنا پائے ۔ (AFP)