کوچ راہل دراوڑ اور کپتان روہت شرما پہلے میچ میں کافی مضبوط پلیئنگ الیون کے ساتھ اترنے والے ہیں۔ کپتان نے میچ سے پہلے بتایا کہ وہ ہر میچ میں پچ کے مطابق کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ناگپور ٹیسٹ میں مڈل آرڈر بلے باز سوریہ کمار یادو اور وکٹ کیپر کے ایس بھرت کے ڈیبیو کو تقریبا طے مانا جا رہا ہے۔- BCCI Twitter
سوریہ کمار یادو نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں رنز کی بارش کی ہے۔ وہ گراؤنڈ کے ہر کونے میں شاٹس مارنے کی مہارت رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سوریہ کرکٹ کی دنیا میں مسٹر 360 کے نام سے مقبول ہو رہے ہیں۔ سوریہ کمار یادو نے گزشتہ سال انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سنچریاں بنائی تھیں۔ جبکہ رواں سال کے آغاز میں سری لنکا کے خلاف بھی سنچری بنائی تھی۔ AP