اب تک ڈومیسٹک کنڈیشنز میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر کے نام تھا۔ ون ڈے فارمیٹ میں وراٹ اور سچن کے نام اب 20 سنچریاں ہوگئی ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ ون ڈے میں ڈومیسٹک کنڈیشنز میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے معاملہ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ جنہوں نے مجموعی طور پر 14 سنچریاں بنائی ہیں ۔ اسی طرح رکی پونٹنگ نے آسٹریلیا میں 14 ون ڈے سنچریاں اسکور کی ہیں ۔(Photo: @virat.kohli/instagram)