ہندوستان اور سری لنکا کے درمین تین جنوری سے شروع ہونے والی سیریز کے لئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا ۔ امید ہے کہ نئے سال میں ٹیم انڈیا کچھ بڑی تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، ایشیا کپ، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش دوروں پر ملی شکست کے بعد بی سی سی آئی کچھ بڑے قدم اٹھانے والی ہے ۔ کئی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ روہت شرما سے ٹی ٹوینٹی فارمیٹ کی کپتانی چھین کر ہاردک پانڈیا کو دی جاسکتی ہے ۔ ان سب خبروں اور اتھل پتھل کے درمیان ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے اپنی انجری کو لے کر بڑا اپ ڈیٹ فینس کے ساتھ شیئر کیا ہے ۔ (AFP)
اس کے بعد روہت شرما کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے اور اس کے بعد دو ٹیسٹ میچوں سے باہر ہونا پڑ گیا تھا ۔ روہت شرما کی غیرموجودگی میں کے ایل راہل نے ٹیم کی کمان سنبھالی تھی ۔ ہندوستان کو ون ڈے سیریز میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں دو ایک سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا ، لیکن ٹیسٹ سیریز میں ہندوستان کو دو صفر سے جیت ملی تھی ۔ (AP)
اب ہندوستان کو نئے سال کی شروعات سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے اور تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کے ساتھ کرنی ہے ۔ اس کے بعد ہندوستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف اور پھر آسٹریلیا کے خلاف بھی بڑی سیریز کھیلی ہے ۔ ایسے میں روہت کی چوٹ کو لے کر انتظامیہ کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتی ہے ۔ میڈیکل ٹیم روہت کی چوٹ کا اندازہ لگائے گی اور وہ تبھی لوٹیں گے جب وہ سو فیصد فٹ ہوں گے۔ (PIC: AFP)