نئی دہلی. شادی کے بعد انسان کی زندگی میں تبدیلی آتی ہے… لیکن کھلاڑی کا کھیل بھی متاثر ہوتا ہے، اس کی ایک جھلک چنئی سپر کنگز کے اوپنر ڈیون کونوے نے دکھائی۔ شادی کے بعد انہوں نے میدان میں اترتے ہی ناقابل شکست 85 رنز بنا ڈالے۔ اس سے قبل وہ بری طرح سے فلاپ رہے تھے جس کی وجہ سے انہیں ٹیم سے بھی باہر کردیا گیا تھا لیکن سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف پہلی ففٹی جڑنے کے بعد شائقین تو ہیہ کہہ رہے ہیں کہ کونوے شادی کے بعد بدل گئے۔
ایم ایس دھونی کی قیادت میں چنئی سپر کنگز chennai super kings نے سن رائزرز حیدرآباد کو شکست دے کر آئی پی ایل 2022 میں اپنی تیسری جیت درج کی۔ اس میچ سے قبل رویندر جڈیجہ نے دھونی کو کپتانی واپس سونپ دی تھی۔ جس کے بعد CSK نے کمال بھی کیا۔ پہلے حیدرآباد کو 203 رنز کا ہدف دیا، پھر مخالف ٹیم کو 189/6 تک محدود کردیا۔ اس میچ میں سی ایس کے کی اوپننگ جوڑی چھائی رہی۔