نئی دہلی. ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya) اور کے ایل راہل (KL Rahul) اپنی دوستی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ دونوں آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) میں الگ الگ ٹیموں کے کپتان ہیں اور اب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ پانڈیا کی قیادت میں گجرات ٹائٹنز نمبر پر ہے۔ دوسری طرف راہل کی قیادت میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے۔ اس دوران ایک بار پھر شائقین سوشل میڈیا پر دونوں کھلاڑیوں کو یاد کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کافی ود کرن شو میں ہاردک پانڈیا نے خواتین پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا ، جس کے بعد ملک بھر میں ان کی تنقیدوں کا دور شروع ہوگیا تھا ۔ وہیں ہاردک پانڈیا نے بھی اس معاملے ردعمل دیا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہاردک پانڈیا نے اس معاملہ میں کہا تھا کہ ہم ایک کرکٹر کی حیثیت سے نہیں جانتے تھے کہ کیا ہونے والا تھا۔ گیند میرے پالے میں نہیں تھی بلکہ کسی اور کے پالے میں تھی، جہاں کسی اور کو فیصلہ کرنا تھا۔ یہ ایسی صورتحال تھی جس میں آپ خود کو دیکھنا نہیں چاہتے ہیں ۔ پانڈیا نے پروگرام کے دوران کئی خواتین سے تعلقات ہونے کا دعوی کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ وہ اس معاملہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ بھی کھل کر بات کرتے ہیں ۔ حالانکہ کے ایل راہل اپنے تعلقات کے سلسلہ میں جواب دینے میں زیادہ محتاط نظر آئے تھے ۔
تاہم کئی سال پہلے اس تنازعہ کے بعد ہاردک پانڈیا کی زندگی میں کافی کچھ بدل گیا ہے۔ گزشتہ سال کا آغاز ہاردک کے لئے برا تھا ، لیکن سال 2020 ان کے لئے خوشی لے کر آیا ۔ انہوں نے یکم جنوری کو سال کے پہلے دن اپنی گرل فرینڈ نتاشا اسٹانکووچ سے منگنی کرلی تھی ۔ صرف یہی نہیں اب ہاردک چوٹ کے بعد میدان میں واپسی کے لئے بھی تیار ہیں ۔ ہاردک پانڈیا کو نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی انڈیا اے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔