10 سال پہلے لیجنڈ کھلاڑی نے آئی پی ایل خطاب جیت کر لیا تھا ریٹائرمنٹ، دھونی بھی چلے اسی راہ پر، فائنل جیت کر ہوں گے ریٹائر!

IPL 2023: مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی والی چنئی سپرکنگز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی پی ایل کے 16 ویں سیزن کے فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔ پچھلے سیزن میں یہ ٹیم پہلے دور سے ہی باہر ہوگئی تھی ۔ صرف چار جیت حاصل کرنے والی سی ایس کے کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں نویں نمبر پر رہی تھی۔ کپتان دھونی کا یہ آخری آئی پی ایل سیزن ہوگا یا آگے بھی کھیلیں گے، اس کو لے کر قیاس آرائی کا دور جاری ہے۔ تاہم اس سوال کا جواب فائنل میچ کے بعد مل سکتا ہے !

تازہ خبر