نئی دہلی: وراٹ کوہلی سے پنگا لینے کے بعد سے اب افغانستان کے تیز گیند باز نوین الحق میدان پر خواہ کچھ بھی کریں، وہ سوشل میڈیا پر فینس کے ہتھے چڑھ ہی جاتے ہیں ۔ ممبئی انڈینز کے خلاف میچ کے دوران نوین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کے باوجود بھی میدان پر میچ دیکھنے آئے فینس نے وراٹ کا نام لے کر یا پھر سویٹ مینگوز کمنٹ کرکے انہیں کافی پریشان کیا۔
ایلیمینیٹر میچ میں ہار کے بعد ممبئی انڈینز کے کھلاڑی سندیپ واریئر، وشنو ونود اور دیگر نے آم کے ساتھ تصویر شیئر کی اور گاندھی جی کے خیالات کی تشہیر کرتے ہوئے سمجھایا کہ برا مت بولو، برا مت سنو اور برا مت کہو ۔ یہ تنازع وراٹ سے میچ کے دوران پنگا کے بعد ایک دیگر میچ کے دوران ان کے آوٹ ہونے پر نوین کے ذریعہ آم کھاتے ہوئے تصویر شیئر کرکے طنز کرنے کے بعد سے شروع ہوا ہے ۔ (Screengrab/Naveen ul haq instagram)
ممبئی انڈینز سے ہار کے بعد اس پورے معاملہ پر اب نوین الحق کی طرف سے بھی بیان سامنے آیا ہے ۔ وراٹ کوہلی پر پوچھے گئے سوال پر نوین الحق نے کہا کہ میں بھیڑ کے ذریعہ طنز کئے جانے کا لطف اٹھا رہا تھا ، مجھے اچھا لگ رہا تھا کہ پوری بھیڑ وراٹ کوہلی اور یا پھر کسی دیگر کھلاڑی کا نام لے رہی تھی ۔ یہ وہ چیز ہے، جو مجھ میں مزید اچھا کیلئے جنون پیدا کرتی ہے۔ (IPL)