نئی دہلی : پورا ملک کورونا وائرس کی دوسری لہر سے جنگ لڑ رہا ہے ۔ گزشتہ دو ہفتوں میں روزانہ تین لاکھ سے بھی زیادہ معاملات سامنے آرہے ہیں ۔ میڈیکل سسٹم کے علاوہ غریب لوگ بھی اس مشکل وقت کے دوران جدوجہد کررہے ہیں ۔ اس مشکل وقت میں کئی کرکٹرس بھی مدد کیلئے آگے آئے ہیں ۔ سابق ہندوستانی کرکٹر عرفان پٹھان ان میں سے ایک ہیں ، جو اس مشکل وقت میں لوگوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔ (تصویر : عرفان پٹھان انسٹاگرام)