نیوزی لینڈ میں پوری طرح سے ختم ہوا کورونا وائرس ، اس کھلاڑی نے بتایا کامیابی کا راز
نیوزی لینڈ کے کورونا سے پاک ہونے کے بعد آل راونڈر جیمی نیشم نے اپنے باشندگان وطن کو مبارکباد دی ۔ نیشم نے بتایا کہ آخر کیوں ان کا ملک کورونا سے پاک ہوپایا ۔

ایک طرف جہاں کورونا وائرس سے پوری دنیا پریشان ہے ، وہیں دوسری جانب ایک ایسا ملک بھی ہے ، جس نے اس وبا پر جیت حاصل کرلی ہے ۔ نیوزی لینڈ نے کورونا وائرس کو ہرا دیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کا آخری کورونا مریض بھی ٹھیک ہوگیا ہے اور اب نیوزی لینڈ کی سرزمین پر کورونا وائرس کا ایک بھی ایکٹیو کیس نہیں ہے ۔

نیوزی لینڈ کے کورونا سے پاک ہونے کے بعد آل راونڈر جیمی نیشم نے اپنے باشندگان وطن کو مبارکباد دی ۔ نیشم نے بتایا کہ آخر کیوں ان کا ملک کورونا سے پاک ہوپایا ۔

نیشیم نے ٹویٹر پر لکھا کہ کورونا وائرس سے پاک نیوزی لینڈ ۔ سبھی کو مبارکباد ۔ ایک مرتبہ پر ان عظیم کیوی خصوصیات کی وجہ سے ، منصوبہ ، عزم مصمم اور ٹیم ورک ۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک لیول ون الرٹ سے آگے بڑھے گا ۔ پیر کو آدھی رات سے شادیوں ، آخری رسومات اور پبلک ٹرانسپورٹ کو کسی پابندی کے بغیر کھول دیا جائے گا ۔

بتادیں کہ نیوزی لینڈ کے اتنی جلدی کورونا وائرس سے پاک ہونے کی اصل وجہ اس کی کم آبادی ہے ۔ نیوزی لینڈ کی آبادی پچاس لاکھ سے بھی کم ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہاں کام کرنا آسان ہے ۔