کرکٹر کے ایل راہل نے شادی کے بعد شیئر کی اہلیہ اتھیا شیٹی کے ساتھ ایسی تصویر، جم کر ہوگئی وائرل
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز کے ایل راہل نے حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی کے ساتھ سات پھیرے لئے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے اس کھلاڑی نے شادی کے بعد ہلدی کی تقریب کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں دونوں کافی مزے کرتے نظر آ رہے ہیں۔ انتہائی قریبی لوگوں اور خاندان کے افراد کے درمیان ہوئی شادی کی یہ تصاویر کافی خوبصورت ہیں ۔
کے ایل راہل نے 23 جنوری 2023 کو اپنی زندگی کی نئی اننگز کی شروعات کی تھی ۔ کرکٹ کے میدان پر چوکے چھکے لگانے والے اس بلے باز کو بالی ووڈ کی اداکارہ نے کلین بولڈ کیا ۔ KL Rahul FB
6/ 2
راہل اور اتھیا کی جوڑی کافی شاندار لگ رہی ہے ۔ شادی کی تصویروں کو جس نے بھی دیکھا وہ دیکھتا ہی رہ گیا ۔ اب ہلدی کی رسم کی تصویریں سامنے آئی ہیں ، جو کافی خوبصورت ہیں ۔ KL Rahul FB
6/ 3
تصاویر میں کے ایل راہل کو ان کے قریبی افراد ہلدی لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ KL Rahul FB
6/ 4
ہلدی کی رسم میں اہل خانہ کے جن لوگوں نے بھی اپنے لاڈلے راہل کو ہلدی لگائی وہ بھی کافی خوبصورتی سے کیمرے میں قید ہوئے ۔ KL Rahul FB
6/ 5
ایک تصویر میں تو بدن پر ہلدی لگانے کیلئے کے ایل راہل کے کرتے کو پھاڑتے ہوئے رشتہ دار نظر آرہے ہیں ۔ KL Rahul FB
6/ 6
ہلدی لگانے سے پہلے کے ایل راہل اور اتھیا کی دل کو لبھانے لینے والی کافی رومانٹک تصویر اس میں موجود ہے ۔ KL Rahul FB