ہیٹ ٹرک لے کر اس خاتون کرکٹر نے رقم کی تھی تاریخ ، اپنی ہی کپتان سے شادی کرکے مچایا تہلکہ
اس خاتون کھلاڑی نے کپتان کے ساتھ اپنے رشتے کا انکشاف کرکے سبھی کو حیران کردیا اور اس کے بعد انہوں نے اپنی پارٹنر سے شادی بھی کرلی ۔

انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک لینے والی جنوبی افریقہ کی پہلی خاتون کرکٹر ماریجارنے کیپ اپنے پیشہ ور کریئر کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ چار جنوری 1990 کو ایسٹرن کیپ میں پیدا ہوئی ماریجانے نے 2009 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

سال 2017 میں ماریجانے کیپ آئی سی سی خاتون ون ڈے ٹیم آف دی ائیر منتخب کی گئی تھی ۔ انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں 100 وکٹ لینے کا کارنامہ بھی انجام دیا تھا ۔

ستمبر 2018 میں انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کمال کیا تھا ۔ یہی نہیں وہ 100 ون ڈے میچ کھیلنے والی جنوبی افریقہ کی تیسری خاتون کرکٹر ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

انہوں نے سال 2018 میں اپنی ہی ٹیم کی کپتان ڈین وین نکرک کو اپنا ہم سفر منتخب کیا تھا ۔ دونوں کی پیار بھری تصویریں اکثر سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

ماریجانے نے جنوبی افریقہ کی طرف سے ایک ٹیسٹ ، 108 ون ڈے اور 78 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں ۔ انہوں نے واحد ٹیسٹ میچ 2014 میں ہندوستان کے خلاف کھیلا تھا ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

ماریجانے کیپ نے انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ میں 1834 رن بنائے ہیں ۔ ماریجانے کے نام ایک سنچری اور 8 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔