دنیا کے بڑے بلے بازوں میں شمار وراٹ کوہلی نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑ دی ہے ۔ اب وہ کسی بھی فارمیٹ میں ٹیم انڈیا کی کپتانی نہیں کریں گے ۔ وراٹ نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے اپنے اس فیصلے کے بارے میں جانکاری دی ۔ وراٹ نے گزشتہ سال کہا تھا کہ وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد اس فارمیٹ میں کپتانی نہیں سنبھالیں گے ۔ وہیں ون ڈے ٹیم کی کپتانی ان سے چھین لی گئی تھی ۔ (AFP)
وراٹ نے ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کی جانکاری دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کیا ۔ انہوں نے اس پوسٹ میں صرف دو ہی شخص کا نام لکھا ۔ ایک سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اور دوسرا سابق ہیڈ کوچ روی شاستری ۔ دھونی کے ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کے بعد ہی وراٹ کوہلی سال 2014 میں ٹیم کی قیادت کرنے کا موقع دیا گیا تھا ۔ (AFP)
33 سالہ وراٹ کوہلی نے 2014 میں ٹیسٹ فارمیٹ میں کپتانی سنبھالی تھی۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں اب تک 99 میچ کھیلے ہیں اور 7962 رنز بنا ئے ہیں۔ ان میں سے 68 میچوں میں وراٹ نے ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی اور اس دوران مجموعی طور پر 5864 رنز بنائے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کپتانی نہ کرتے ہوئے 31 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 2098 رنز بنائے ۔ (AP)
وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ہندوستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے دو دن بعد انہوں نے اس فارمیٹ میں کپتانی نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ۔ 68 ٹیسٹ میں کپتانی کرنے والے وراٹ اس فارمیٹ میں ہندوستان کے سب سے کامیاب کپتان ہیں ۔ ان کی کپتانی میں ہندوستان نے 40 ٹیسٹ میچ جیتے ہیں ۔ (AFP)