بڑی خبر ! مہندر سنگھ دھونی کو پھر ملے گا بی سی سی آئی کنٹریکٹ ، مگر پوری کرنی ہوگی یہ شرط
مہندر سنگھ دھونی کو بی سی سی آئی نے سال 2019-20 کیلئے کنٹریکٹ کی فہرست سے باہر نکال دیا ہے ۔ وہ گزشتہ کنٹریکٹ میں گریڈ اے میں شامل تھے ، لیکن چھ ماہ سے ٹیم انڈیا سے باہر رہنے کی وجہ سے انہیں فہرست سے باہر کردیا گیا ہے ۔

مہندر سنگھ دھونی کو بی سی سی آئی نے سال 2019-20 کیلئے کنٹریکٹ کی فہرست سے باہر نکال دیا ہے ۔ وہ گزشتہ کنٹریکٹ میں گریڈ اے میں شامل تھے ، لیکن چھ ماہ سے ٹیم انڈیا سے باہر رہنے کی وجہ سے انہیں فہرست سے باہر کردیا گیا ہے ، لیکن بی سی سی آئی نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ دھونی اگر کرکٹ کھیلتے ہیں تو انہیں کنٹریکٹ میں جگہ مل جائے گی ۔ فائل فوٹو

سابق کپتان اگر اس سال ٹی 20 ٹیم میں شامل ہوتے ہیں تو انہیں فہرست میں دوبارہ جگہ مل سکتی ہے ۔ حالانکہ اس کا امکان کافی کم ہے ۔ موجودہ قانون کے تحت اسی کھلاڑی کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا جاسکتا ہے ، جس نے کم سے کم تین ٹیسٹ یا 8 ون ڈے کھیلے ہوں ۔ وہ اتنے ٹی 20 میچ کھیلتے ہیں ، تو بھی فہرست میں شامل ہوسکتے ہیں ۔ تصویر : اے پی ۔

بی سی سی آئی کے ایک سینئر افسر نے ان سے بات کی تھی ۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بی سی سی آئی کے ایک افسر نے بتایا کہ اگر دھونی آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ یا اس سے پہلے ٹیم انڈیا میں آتے ہیں ، تو انہیں میچوں کی بنیاد پر کنٹریکٹ دیا جائے گا ۔ فائل فوٹو ۔

یہ پوچھنے پر کہ کیا اس کے بعد اب دھونی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس بارے میں تو ایم ایس دھونی خود ہی بتا سکتے ہیں ۔ فائل فوٹو ۔

افسر نے بتایا کہ ایشیا کپ ہونا ہے اور اگر دھونی کچھ میچ کھیلتے ہیں ، تو وہ خود بخود کنٹریکٹ میں آجائیں گے ۔ ایسا نہیں ہے کہ اچھے کھلاڑی کیلئے انہیں نکالا گیا ہے ۔ ایسا ہوا ہے کہ وہ کنٹریکٹ کی شرطوں کو پورا نہیں کررہے تھے ، کیونکہ وہ کھیل نہیں رہے تھے ۔ تصویر : پی ٹی آئی ۔

وہیں کنٹریکٹ سے باہر کئے جانے پر صفائی پیش کرتے ہوئے بی سی سی آئی افسر نے بتایا کہ دھونی کو اس بارے میں پہلے ہی بتادیا گیا تھا ۔