33 اوورز کے بعد انگلینڈ کا اسکور پانچ وکٹ کے نقصان پر 180 رنز تھا ۔ ابرار احمد ڈیبیو ٹیسٹ کے پہلے سیشن میں پانچ وکٹ لینے والے پاکستان کے پہلے گیند باز بنے ۔ اتنا ہی نہیں وہ ڈیبیو میچ میں سات وکٹ لینے والے پاکستان کے تیسرے گیند باز بھی بن گئے، اس سے پہلے سال 1996 میں محمد زاہد اور 1969 میں محمد نذیر بھی پاکستان کیلئے یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں ۔ (AP)
ٹیسٹ ڈیبیو میں سب بہترین کارکردگی کی بات کی جائے تو اس معاملہ میں وہ ابھی بھی ہندوستان کے نریندر دیپ چند ہروانی سے کافی پیچھے ہیں ۔ ہروانی نے سال 1988 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں آٹھ آٹھ وکٹ نکالے تھے ۔ اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں ہی انہوں نے 16 وکٹ نام کئے تھے ۔ (News18)