ورلڈ کپ جیتنے کیلئے ایم ایس دھونی کی حکمت عملی اپنائے گا پاکستان ؟
انگلینڈ میں 30 مئی سے شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے سبھی ٹیموں کا اعلان ہوگیا ہے ۔ اس میگا ایونٹ کیلئے ہر کھلاڑی اپنے کھیل پر محنت کررہا ہے ۔ ایسے میں پاکستان ورلڈ کپ جیتنے کیلئے دھونی کی حکمت عملی کا استعمال کرسکتا ہے ۔

پاکستان کے بڑے کھلاڑی وسیم اکرم نے اے ایف پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ میں ہم محمد عامر کو چھوڑ نہیں سکتے ہیں ۔ انگلش حالات کو دیکھتے ہوئے عالمی کپ کیلئے میری پہلی پسند عامر ہی ہیں ۔

وسیم اکرم نے اعتراف کیا کہ عامر اپنے فارم میں نہیں ہیں ، لیکن وہ کافی اچھے گیند باز ہیں ۔ وہ کسی بھی میچ کا رخ بدل سکتے ہیں ۔

آپ کو بتادیں کہ یہ دھونی کی ہی حکمت عملی ہے ، جو فارم میں نہ ہونے کے بعد بھی کھلاڑیوں پر اعتماد کرتے ہیں ۔ اس کی سب سے بڑی مثال وراٹ کوہلی اور روہت شرما ہیں ۔ وہیں حال ہی میں خراب فارم میں چل رہے واٹسن کو آئی پی ایل میں مسلسل موقع دیا۔