موجودہ دور میں وراٹ کوہلی، بابر اعظم، اسٹیو اسمتھ، کین ولیمسن جیسے کھلاڑیوں کا موازنہ کیا جاتا ہے۔ کبھی کوئی لیجنڈ یا سابق کرکٹر ان کھلاڑیوں میں سے کسی کو اپنا پسندیدہ بتاتا ہے تو کبھی بہترین بلے باز بتاتا ہے۔ اب آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرز بنگلورو کے سابق کپتان ڈینیئل ویٹوری نے پاکستان کے اسٹار بابر اعظم کو موجودہ دور میں دنیا کا بہترین بلے باز قرار دیا ہے۔ (AFP)
پاکستان کے کپتان بابر اعظم اچھی فارم میں ہیں اور انہوں نے اپنی آخری 5 بین الاقوامی اننگز میں 50 پلس سکور بنائے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ان کی آخری پانچوں اننگز آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی سرزمین پر تھیں اور بابر کی کارکردگی شاندار تھی۔ جہاں انہوں نے ون ڈے میں لگاتار سنچریاں بنائیں تو وہیں لاہور ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنائیں۔ (AFP)
بابر اعظم کے کرکٹ کریئر کی بات کریں تو وہ اب تک 40 ٹیسٹ، 86 ون ڈے اور 74 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی کیریئر میں مجموعی طور پر 9798 رنز بنائے ہیں۔ ٹی 20 میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 129.44، ون ڈے میں 90.29 اور ٹیسٹ میں 53.78 ہے۔ وہ اب تک 23 بین الاقوامی سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔ (AFP)