کرکٹ کھیلنے پر شاہد آفریدی کی ہوتی تھی پٹائی ، پھر ایک دن ہوا کچھ ایسا کہ بدل گئی زندگی
شاہد آفریدی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ جب انہوں نے بچپن میں کرکٹ کھیلنا شروع کی تو انہیں کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے پٹنا بھی پڑا اور کئی بار والد کی ڈانٹ بھی کھائی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے دنیا کے والدین سے اپنے بچوں پر اعتماد کر نے اور انہیں اپنے جائز شوق اور خواہش کے مطابق کام کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

شاہد آفریدی نےکہا کہ والدین کو اپنے بچوں پر اعتماد کرنا چاہیے اور انہیں وہ کرنے کی اجازت دینی چاہیے جو وہ کرنا چاہیں بشرطیہ کہ وہ ٹھیک ہو۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں بھی ان کے والد نے کرکٹ کھیلنے سے بہت روکا لیکن انہوں نے ثابت کیا کہ وہ ایک اچھا کرکٹر بن سکتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ جب انہوں نے بچپن میں کرکٹ کھیلنا شروع کی تو انہیں کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے پٹنا بھی پڑا اور کئی بار والد کی ڈانٹ بھی کھائی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے کھیلنے کے حوالے سے بہت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا لیکن پھر جب میں نے انڈر16 ٹورنامنٹ میں 5 وکٹیں حاصل کیں تو میرے بارے میں اخبار میں خبر پڑھ کے میرے والد کے چہرے پر جو خوشی تھی اس نے میرے زندگی بدل دی۔