ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی کرکٹ فینس کیلئے اچھی خبر ، طوفانی فارم میں آیا یہ بڑا بلے باز ، توڑا ڈالا بڑا ریکارڈ
امام الحق انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے ایشیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں ۔ سنت جے سوریہ نے سال 2006 میں انگلینڈ کے خلاف 152 رنوں کی اننگز کھیلی تھی ۔

ورلڈ کپ س پہلے پاکستان کی بلے بازی اپنے رنگ میں نظر آرہی ہے ۔ منگل کو پاکستان کے سلامی بلے باز امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف 151 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ یہ ان کے ون ڈے کیرئیر کی چھٹی سنچری ہے ۔ امام الحق کی اس سنچری کے بعد ان کے نام کئی ریکارڈ درج ہوگئے ہیں ۔

امام الحق ون ڈے میں سب سے تیزی سے 6 سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں ۔ امام نے صرف 27 اننگز میں چھ ون ڈے سنچریاں بنائیں ۔ پہلے یہ ریکارڈ سری لنکا کے اپل تھرنگا کے نام تھا ، جنہوں نے 29 اننگز میں یہ کمال کیا تھا ۔

امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف 151 رنوں کی اننگز کھیلی ، جو انگلینڈ کے خلاف کسی بھی پاکستانی کی سب سے اچھی اننگز ہے ۔ اس کے ساتھ ہی وہ انگلینڈ میں 150 رنوں کی اننگز کھیلنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں ۔

امام الحق پانچویں پاکستانی بلے باز ہیں ، جس نے 150 سے زیادہ رنوں کی اننگز کھیلی ہو ۔ امام الحق 150 رنوں کی اننگز کھیلنے والے پاکستان کے سب سے کم عمر کرکٹر ہیں ۔ امام الحق کی عمر 23 سال 153 دن ہے ۔

امام الحق انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے ایشیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں ۔ سنت جے سوریہ نے سال 2006 میں انگلینڈ کے خلاف 152 رنوں کی اننگز کھیلی تھی ۔