پاک مقبوضہ کشمیر میں شاہد آفریدی نے کہا : کشمیر کے کھلاڑیوں کو لے جانا چاہتاہوں کراچی ، کروں گا یہ کام
شاہد آفریدی نے پی او کے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں کشمیر آکروہاں کے مقامی کلب کے میچ دیکھنا چاہوں گا ، وہاں کے بہترین کھلاڑیوں کو میں اپنے ساتھ کراچی لے جانا چاہوں گا ۔

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی حال ہی میں پاکستان مقبوضہ کشمیر گئے تھے ، جہاں انہوں نے وزیر اعظم مودی کے خلاف کئی متازع بیانات دئے ۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کو ڈرپوک بتادیا تھا ۔ اس کے ساتھ انہوں نے وہاں جاکر یہ بھی کہا کہ وہ کشمیر کے نوجوان کھلاڑیوں کو کراچی لے جانا چاہتے ہیں ۔

آفریدی نے پی او کے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں کشمیر آکروہاں کے مقامی کلب کے میچ دیکھنا چاہوں گا ، وہاں کے بہترین کھلاڑیوں کو میں اپنے ساتھ کراچی لے جانا چاہوں گا ۔

آفریدی نے کہا کہ وہ کراچی میں میرے ساتھ رہ سکتے ہیں اور پریکٹس کرسکتے ہیں ۔ میں ان کی تعلیم کا بھی خرچ برداشت کروں گا ۔

آفریدی نے پی او کے میں ہندوستان کے خلاف جم کر زہر افشانی کی تھی ، جس کے بعد ہندوستان کے دو بڑے کھلاڑی ہربجھن سنگھ اور یوراج سنگھ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا ۔ دراصل ان دونوں نے آفریدی کے فاونڈیشن کی مالی مدد کرنے کی اپیل کی تھی ۔

حالانکہ آفریدی کے مودی اور ہندوستان کے خلاف دئے بیان کے بعد یوراج اور ہربھجن نے آفریدی سے سارے ناطے توڑ لئے ۔

شیکھر دھون اور سریش رینا نے بھی شاہد آفریدی کو اپنی حد میں رہنے کیلئے کہا ۔ شیکھر دھون نے آفریدی کو جواب دیا کہ کشمیر ہندوستان کا تھا ، ہندوستان کا ہے اور ہندوستان کا ہی رہے گا ۔

علاوہ ازیں ہندوستان کے سابق کرکٹر اور اب ممبر پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کبھی بھی ہندوستان سے کشمیر نہیں لے سکتا ۔ گمبھیر نے اپنے ٹویٹس میں آفریدی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ 16 سال کے آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس سات لاکھ لوگوں کی فوج ہے ، جسے 20 کروڑ لوگوں کی حمایت حاصل ہے ۔ اس کے باوجود وہ 70 سالوں سے کشمیر کے لئے بھیک مانگ رہے ہیں ۔

کرکٹ کے میدان پر کئی بار آفریدی کو شکست دے چکے گمبھیر نے کہا کہ آفریدی ، عمران خان اور باجوا جیسے جوكرز آپ پاکستان کے عوام کو بیوقوف بنانے کے لئے ہندوستان اور وزیر اعظم مودی کے خلاف زہر اگلتے ہو ، لیکن یاد رکھو تمہیں قیامت کے دن تک کشمیر نہیں ملے گا ۔ بنگلہ دیش یاد ہے نہ ۔ قابل ذکر ہے کہ گمبھیر اور آفریدی کے درمیان اکثر سوشل میڈیا پر تیکھی بحث ہوتی رہتی ہے ۔